سیالکوٹ:سی ای او ایجو کیشن،ڈی ای او میں اختیارات کا تنازع

سیالکوٹ:سی ای او ایجو کیشن،ڈی ای او میں اختیارات کا تنازع

سی ای او کی طرف سے ڈی ای او پر عملہ سے ہوٹلوں میں کھانا کھانے کے الزامات ,سی ای او کیخلاف انکوائریاں جاری،جلد انجام کو پہنچ جائیں گے: میاں ریاض احمد

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)سی ای او ایجوکیشن مقبول احمد شاکر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میاں ریاض احمد میں اختیارات کی جنگ چھڑ گئی، سی ای او کی طرف سے ڈی ای او پر ماتحت عملہ سے ہوٹلوں اور گھروں میں کھانا کھانے کے الزامات کا نوٹس لے لیا گیا۔ سی ای او ایجوکیشن مقبول احمد شاکر اور ڈی ای او، ایس ای میاں ریاض احمد کے درمیان 6ماہ سے سرد جنگ جاری ہے، سی ای او ایجوکیشن روزانہ کی بنیاد پر ڈی ای او کو انکے اختیارات محدود سے محدود کرنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ ڈی ای او میاں ریاض احمد انکے غیر قانونی احکامات کومسلسل نظر انداز کررہے ہیں۔ اختیارات کے تنازع کے با عث تعلیمی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن کی طرف سے سوشل میڈیا پر وائرل نوٹس میں ڈی ای او ریاض احمد کو مخاطب کرکے کہا گیا ہے کہ آپ ماتحت عملہ سے ہوٹلوں اور انکے گھروں میں کھانا تناول کرتے ہیں جو آپ کے شان شایان نہیں ہے۔ ڈی ای او میاں ریاض احمد کا کہنا ہے کہ سیای او نے شدید غصے میں نوٹس جاری کیا ہے چند روز میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائیگا۔ سی ای او کیخلاف متعدد انکوائریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں وہ جلد انجام کو پہنچ جائیں گے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں