لدھیوالہ:جائیداد کا تنازع،بھا ئی کی فائرنگ، بہن ز خمی

لدھیوالہ:جائیداد کا تنازع،بھا ئی کی فائرنگ، بہن ز خمی

ارشاد نے بیوی،بیٹے کے ہمراہ خالدہ کے گھر دھاوا بول دیا،خاتون ہسپتال منتقل

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار)جائیداد کے تنازع پر اسلام سٹی میں بھائی نے بیوی اور بیٹے کے ہمراہ بہن کے گھر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے ز خمی کر دیا، خاتون کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تھانہ لدھیوالہ کے علاقے اسلام سٹی کی رہائشی خالدہ نسرین کا اپنے بھائی ارشاد کے ساتھ وراثتی جائیداد کی تقسیم کا تنازع چل رہا تھا،گزشتہ روز ارشاد نے اپنی اہلیہ بشریٰ فردوس اور بیٹے مبین کے ساتھ خالدہ نسرین کے گھر دھاوا بول دیااور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعدارشاد نے پسٹل سے فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے، زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ خاتون نے لدھیوالہ پولیس کو مقدمہ کے اندرج کے لئے درخواست دے دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں