قلعہ میاں سنگھ مائنر نہر کو 17سال بعد چالو کردیا گیا
110 ایکڑ رقبہ سیراب کرنے والی نہر میں سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ جمع تھا
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ضلع گوجرانوالہ کے 110ایکڑ رقبے کو سیراب کرنے والے قلعہ میاں سنگھ مائنر نہر کو 17سال بعد چالو کردیا گیا طویل عرصہ بند رہنے والی نہر میں سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ پھینکا گیا تھا اورمحکمہ واسا کی زیر نگرانی ڈسپوزل سٹیشن قائم ہونے سے نہر میں نہری پانی کی سپلائی بند پڑی تھی ذرائع کے مطابق قلعہ میاں سنگھ مائنر محکمہ انہار کی زیر نگرانی راجباہ نور پور سے لنک تھی جو22کلو میٹر تک محیط اور اس کا ڈیزائن ڈسچارج 48.93 کیوسک تھا قلعہ میاں سنگھ مائنر نہر سے دو چھوٹی نہریں لدھیوالہ وڑائچ اور دھاریوال سب مائنر نکلتی تھیں جس سے ضلع گوجرانوالہ کا110 ایکڑ رقبہ سیراب ہوتا تھا ۔محکمہ انہار کی ٹیم نے طویل عرصہ سے بند نہر کی صفائی کرواکر سینکڑوں ٹن کوڑا کرکٹ نکال دیا ۔