نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- صدرمملکت عارف علوی کاعیدمیلادالنبیؐ کےموقع پرپیغام
  • بریکنگ :- آپؐ مساوات،بھائی چارے،عدل وانصاف پرمبنی معاشرہ تشکیل دیا،صدرمملکت
  • بریکنگ :- آپؐ رنگ،نسل،زبان اوروطن سےبالاترایک ملت کاقیام عمل میں لائے،صدر
  • بریکنگ :- موجودہ انتشار،نفاق اورناانصافی کاواحدحل سیرت طیبہؐ میں ہے،عارف علوی
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ نےحضورؐکومعبوث فرماکرانسانیت پراحسان فرمایا،صدرمملکت
  • بریکنگ :- اللہ تعالیٰ نےآپؐ کوتمام جہانوں کیلئےرحمت بناکربھیجا،صدرمملکت
  • بریکنگ :- آپؐ کی اطاعت وفرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے،صدرمملکت
  • بریکنگ :- حضورؐسےمحبت ہرمسلمان کےایمان کاحصہ ہے،صدرمملکت
  • بریکنگ :- آپؐ کایہ اعجازہےجانی دشمنوں کوایک دوسرےکاخیرخواہ بنادیا،عارف علوی
Coronavirus Updates

عمران نے مودی کا چہرہ بے نقاب کر دیا :ایس اے حمید

 عمران نے مودی کا چہرہ بے نقاب کر دیا :ایس اے حمید

دنیا اخبار

بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کوبے نقاب کر کے عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران فاشسٹ مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر کے رکھ دیا ہے ۔وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر جرأت مندانہ خطاب کرکے پوری قوم کے دل جیت لئے ہیں اورکشمیریوں کی بھرپور ترجمانی کر کے کشمیریوں کاحقیقی معنوں میں سفیر ہونے کا حق ادا کیا ہے ۔ حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات اور تدفین کے معاملے کو بھرپور انداز سے اٹھانااور بھارتی مظالم پر عالمی برادری کے دوہرے معیار کا تذکرہ کر کے سفیر کشمیر نے آر ایس ایس کے ہندونظریے اور بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کوبے نقاب کر کے عالمی ضمیر کو بھی جھنجھوڑا ہے ۔اِن خیالات کا اظہار سینئر رہنما پی ٹی آئی و چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے اپنی رہائش گاہ پرپی ٹی آئی پی پی 58بلدیاتی چیئرمینوں و کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں