وزیرآباد:تحصیل ہسپتال کے شعبہ ڈائلسز میں نئی مشین کا اضافہ

وزیرآباد:تحصیل ہسپتال کے شعبہ  ڈائلسز میں نئی مشین کا اضافہ

انجمن بہبودی مریضاں تحصیل ہسپتال وزیرآباد کے فری ڈائلسز شعبہ میں نئی ڈائلسز مشین کا اضافہ ہو گیا ،نعیم سلیم کمبوہ فیملی،اسلم جاوید خان کی کاوش سے سید طحہ تراب نے ساڑھے 14لاکھ روپے کی نئی مشین عطیہ کر دی

وزیرآباد(نا مہ نگار) نئی مشین کے اضافہ سے ڈائلسز شعبے میں 16 مشینوں پر ڈبل شفٹ میں روزانہ 32مریضوں کے مفت ڈائلسز ہوا کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار صدر انجمن بہبود مریضاں ناصر محمود اللہ والے نے ڈائلسز شعبے میں نئی مشین پر مریض کے ڈائلسز کی شروعا ت کے موقع پر کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عمر شریف راٹھور بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں