آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی حلف برداری

آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن  کے عہدیداروں کی حلف برداری

آل پاکستان فرنیچر میکرز ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس مرکزی دفتر میں منعقد ہوا

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)عنصر محمود گھمن اور الحاج امجد فاروق نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور عہدیدار وں سے حلف لیا۔ چیئرمین الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے بتایا کہ قیو م نذر ، علی انصر گھمن، فراز طاہر، فیصل حبیب ، فاروق سعیداور عمر نواز بلامقابلہ ایگزیکٹو ممبر منتخب ہو گئے ۔ چیئرمین کیلئے قیوم نذر، سینئر وائس چیئرمین کیلئے الفت گلزار اور وائس چیئر مین کیلئے محمد سعید اقبال کے علاوہ کسی ممبر نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے ،اس طرح یہ عہدیدار بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں