انڈر16 کرکٹ چیمپئن سٹی سکول سیالکوٹ نے جیت لی

 انڈر16 کرکٹ چیمپئن سٹی سکول سیالکوٹ نے جیت لی

پائلٹ سیکنڈری سکول کو 68 رنز سے شکست ،ڈپٹی کمشنر مہمان خصوصی تھے

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ انڈر16انٹر سکول کرکٹ چیمپئن سٹی سکول سیالکوٹ نے جیت لی ، گورنمنٹ پائلٹ سیکنڈری سکول کی ٹیم کو 68رنز سے شکست دیدی۔ پی سی بی کے زیر نگرانی ضلع سیالکوٹ میں انٹر سکول کرکٹ چیمپئن شپ کے تحت ضلع کے سرکاری و نجی سکولوں کی کل 10 ٹیموں نے حصہ لیا جن کو پول اے اور بی تقسیم کیا گیا ۔ ٹورنامنٹ کے دوران 20میچز کھیلے گئے اور فائنل جناح کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ 40اووز پر مشتمل میچ کا ٹاس جیت کردی سٹی سکول نے پہلے بیٹنگ کی اور پوری ٹیم 38اوورز میں 144 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔گورنمنٹ پائلٹ سکول کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 21ویں اوورز کی دوسری گیند پرصرف 76رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔ فائنل میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر طاہر فاروق، ایگزیکٹیو ممبر سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن عمرمیر، طاہر بٹ ، سی ای او ایجوکیشن مقبول شاکر ،ربیل بٹ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر افتخار گوندل، علی امتیاز اورخاور انور خواجہ بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں