نجی یو نیور سٹی کے طلبہ سے ملکر ٹریفک پو لیس کی آ گاہی واک

نجی یو نیور سٹی کے طلبہ سے ملکر ٹریفک پو لیس کی آ گاہی واک

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا کے احکامات کے تحت نجی یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے ساتھ مل کر ٹریفک آگہی واک کا انتظام کیا گیا

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ 16 ستمبر سے شروع کی جانے والی مہم میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث ہونے بننے والی1023 گاڑیوں کے چالان بھی کئے گئے ۔ سی ٹی او سہیل فاضل نے کہا کہ صحت مند ماحول ہی صحت مند زندگی کی ضمانت ہے ۔جبکہ کہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے ،شہری گاڑیوں کو درست حالت میں رکھیں تاکہ پاک اورصاف پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں