اعجاز چودھری سے صدیق مہر کی ملاقات ،عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

اعجاز چودھری سے صدیق مہر کی  ملاقات ،عوامی مسائل پر تبادلہ خیال

پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر سینیٹر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے گوجرانوالہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جلد گوجرانوالہ میں میگا پراجیکٹ کا آغاز ہورہا ہے جس سے شہر اور شہریوں کی قسمت بدل جائے گی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) انہوں نے سینئر رہنما پی ٹی آ ئی این اے 81 چودھری صدیق مہر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مسائل اور مشکلات سے باخبر ہے اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان ذاتی دلچسپی لیکر عوامی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں سینئر رہنما صدیق مہر نے اعجاز چودھری کو شہریوں کو درپیش مسائل اور انکے حل بارے تجاویز دیں اور اپنا بھرپور کردار ادا کرنے بارے درخواست کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں