متعددواراداتیں :شہری سے ساڑھے 4لاکھ اورلیپ ٹاپ چھین لیا
کھیالی میں مکرم اوراہلخانہ کولوٹاگیا،لدھیولہ وڑائچ میں صداقت کی موبائل شاپ پرچوری
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)ڈکیتی و راہزنی کی مختلف وارداتوں کے دوران شہریوں سے زیورات ، موٹر سائیکل ،نقدی،موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا،بتایاگیاہے کہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ مین جی روڈ پر حافظ عمران سکنہ صفدر کالونی سے موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے ساڑھے 4لاکھ روپے اور لیپ ٹاپ چھین لیا،تھانہ کھیالی کے علاقہ مین روڈ پر مکرم علی سکنہ شاہ پور کھیالی اور اس کی فیملی سے 35000روپے اور 2 موبائل فون چھینے گئے ، تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقہ مین روڈ لدھیوالہ وڑائچ سے صداقت علی کی موبائل شاپ سے چور 70000روپے ،10 موبائل فون اور موبائل سپیئر پارٹس لے گئے ،تھانہ ماڈل ٹائون کے علاقہ ماڈل ٹاؤن کے رہائشی علی وقار کی موٹرسائیکل گھرکے باہر سے چوری ہو گئی ۔