انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی ضرورت:پی ٹی آئی رہنما

انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال  وقت کی ضرورت:پی ٹی آئی رہنما

تحریک انصاف سٹی کے جنرل سیکرٹری رضوان اسلم بٹ نے کہا کہ عام انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ہے

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) اپوزیشن کی طرف سے انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی مخالفت غیر جمہوری طرز عمل ہے ، صاف شفاف انتخابات پوری قوم کا حق ہے ،دوسری طرف تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر رانا نعیم الرحمن خاں نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے حکومتی اقدامات خوش آئند ہیں، ماضی میں اووسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لئے کوئی بھی سنجیدہ قدم نہیں اٹھایا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں