کرپشن و بد دیانتی کرنیوالوں کو برداشت نہیں کیا جائیگا:حمادعابد
جرائم پیشہ عناصرکو کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں:سی پی او
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے ضلع بھر کے پولیس افسروں سے تعارفی میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپشن و بد دیانتی اور عوام کے ساتھ ناانصافی کرنیوالوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ٹیم ورک کو ترجیح دی جائے گی،جزا اور سزا کا مربوط نظام مرتب کیا جائے گا۔ جرائم پیشہ عناصرکو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ تھانوں میں کارسرکار کی انجام دہی کیلئے کسی پرائیوٹ فرد کی خدمات لینے کے بجائے ہر ممکن صورت میں سرکاری ذرائع استعمال کیے جائیں۔سی پی او نے افسروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوز بروز جمعتہ المبارک اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے اورتھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ بہتر سلوک کریں ۔