گجرات:کینسر کیئر ہسپتال کے نقشے میں ترمیم کی منظوری
گجرات ویلفیئر فورم کا ماہانہ اجلاس صدر جاوید بٹ کی زیرصدارت ہوا
گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار) جس میں کینسر کیئر ہسپتال کی تعمیر کیلئے نقشہ کی منظوری، تعمیر کیلئے فنڈزکولیکشن کیلئے لائحہ عمل اختیار کرنے کے معاملات زیر بحث آئے ۔ اجلاس میں قطر کے ممتاز بزنس مین محمد ادریس انور اور سابق صوبائی وزیر تعلیم میاں عمران مسعود نے خصوصی شرکت کی۔ ادریس انور کی طرف سے کینسر ہسپتال کی تعمیر کیلئے نقشہ پیش کیا گیاا ور متفقہ رائے سے نقشہ میں ترمیم کرنے کے بعد آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر جاوید بٹ نے کہا کہ کینسر کیئر سنٹرکی فوری تعمیر کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے کیونکہ جتنا ہم لیٹ ہوں گے اتنا ہی اخراجات میں اضافہ ہو گا۔ ادریس انور نے کہا کہ کینسر کیئر سنٹر کی تعمیر پر 2 ارب روپے کے اخراجات ہوں گے ۔