نصف گھنٹہ کی بارش سے گلی محلوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا

نصف گھنٹہ کی بارش سے گلی محلوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا

گرمی کی شدت کم ہوگئی ،شاہراہوں پرپانی کے باعث شہریوں کومشکلات کاسامنا

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ میں بارش کے باعث گلی محلوں اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا، نصف گھنٹہ ہونے والی بارش سے موسم گرما کی شدت میں کمی آگئی لیکن بارش کے پانی کے نکاس کیلئے محکمہ واسا کی ٹیمیں نہ پہنچ سکیں، اہم شاہرات اور چوراہوں پر بارش کا پانی کھڑا ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑا اورٹریفک بھی گھنٹوں بندرہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں