اپوزیشن سے حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں :فیا ض چوہان

اپوزیشن سے حکومت کو کو ئی خطرہ نہیں :فیا ض چوہان

عوام کی خد مت ترجیح ، عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کرینگے :وقارانجم ہیپی

وزیرآباد(نا مہ نگار)صوبائی وزیر اطلاعات و جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے لیڈر جھوٹ کی سیاست کررہے ہیں،میاں نواز شریف کی بیماری پر بھی جھوٹ کا سہارا لیا جارہا ہے ، عمران خا ن نے عوام کے علاج معالجہ کیلئے صحت کارڈ کی سہولت فراہم کی ہے جبکہ نوجوانوں کو بھی انتہائی کم شرح پر قرضہ جات کی سہولیات میسر کرکے روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں،موجودہ حکومت آئینی مدت پوری کرے گی اوراپوزیشن کے واویلہ کرنے اور مہنگائی بے روزگاری پرشور مچانے سے حکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اطلاعات نے وقار انجم ہیپی کو ڈپٹی کنوینیئر اطلاعا ت وجیل خانہ جات سنٹرل پنجاب مقرر ہونے پر نوٹیفکیشن دینے کے موقع پر کیا۔انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ وقار انجم ہیپی پارٹی کو مضبوط کرنے میں بھرپور کردار اداکرینگے ۔ وقا ر انجم ہیپی نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کام کریں گے اور عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو حل کرانا اولین ترجیح ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں