زائد بجلی استعمال کرنیوالی 102 فیکٹریوں کو نوٹسز، واجبات کی عدم ادائیگی پر 152 نادہندگان کے کنکشن منقطع

زائد بجلی استعمال کرنیوالی 102 فیکٹریوں کو نوٹسز، واجبات کی عدم ادائیگی پر 152 نادہندگان کے کنکشن منقطع

بجلی تاروں کو ڈائریکٹ لگا کر اور میٹرز کو ٹمپر کرنے پر11بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ، مقدمات درج کرواکر ڈی ٹیکشن بل جاری، محکمہ واسا کے 14دفاتر اور ڈسپوزل کے کنکشنز کے ذمہ 35کروڑ کی ریکوری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گیپکو نے منظور شدہ لوڈ سے زائد بجلی استعمال کرنے والی102فیکٹریوں کو نوٹسز جاری کردیئے اورواجبات کی عدم ادائیگی پر 152 نادہندگان کے کنکشن منقطع کردیئے ،گیپکو ڈویژن نمبر1کے ایکسیئن چودھری امتیاز کی زیر نگرانی مختلف سب ڈویژنوں کے افسروں اور ٹیموں نے گیپکو کی ریکوری یقینی بنانے ،بجلی چوری اور اوور لوڈنگ کی روک تھام کیلئے آپریشن شروع کیا اوربجلی کی تاروں کو ڈائریکٹ لگا کر اور میٹرز کو ٹمپر کرنے پر11بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑلئے اوران کے خلاف مقدمات درج کرواکر 33ہزار702یونٹس چوری کرنے پر ڈی ٹیکشن بل جاری کئے ، واجبات کی عدم ادائیگی پر 152 نادہندگان کے کنکشنز منقطع کردیئے جن کے ذمہ گیپکو کے 5کروڑ72لاکھ روپے تھے ، ا ن میں گھریلو ،کمرشل اور انڈسٹریل کنکشنز شامل تھے ، اسی طرح محکمہ واسا کے 14دفاتر اور ڈسپوزل کے کنکشنز کے ذمہ 35کروڑ روپے کی ریکوری کرلی گئی ایکسیئن گیپکو چودھری امتیاز نے بتایا کہ اوور لوڈ استعمال کرنے والی102فیکٹریوں ،کارخانوں کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں