ورکر ویلفیئر سکولوں میں ٹرانسپورٹ کی بند ش کیخلاف احتجاج

ورکر ویلفیئر سکولوں میں ٹرانسپورٹ کی بند ش کیخلاف احتجاج

جمعہ تک ٹرانسپورٹ بحال نہ ہوئی توجماعت اسلامی روزانہ احتجاج کریگی :مقررین

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر ) جماعت اسلامی لیبر ونگ کی جانب سے ورکر ویلفیئر سکولوں کی طرف سے بچوں کی ٹرانسپورٹ کو بند کرنے پر دو مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بچوں کے والدین ، مزدوررہنمائوں ، طالب علموں اور جماعت اسلامی لیبر ونگ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،پہلا احتجاجی مظاہرہ گلشن کالونی راہوالی کے قریب کیا گیا جس کی قیادت ضلعی صدر لیبر ونگ رانا عبدالجبار نے کی جبکہ دوسرا احتجاجی مظاہرہ پیپلز کالونی مین مارکیٹ میں واقعہ ورکرز ویلفیئر سکول کے سامنے کیا گیا جس کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی لیبر ونگ ناصر خاں مروت نے کی ،شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ،مقررین نے کہاکہ جمعہ تک اگر ٹرانسپورٹ کو دوبارہ بحال نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی لیبر ونگ روزانہ کی بنیاد پر احتجاج کرے گی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں