بھوپڑا کلاں :گندے پانی کا نکاس نہ ہونے پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

بھوپڑا کلاں :گندے پانی کا نکاس نہ ہونے پر علاقہ مکینوں کا احتجاج

مشتاق نے 4سال سے نالہ بندکررکھا،مسئلہ حل نہ ہواتواحتجاج جاری رکھیں گے :شرکا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) بھوپڑا کلاں میں گندے پانی کا نکاس نہ ہونے پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا ،مظاہرین نے کہا کہ بھوپڑا کلاں دیہات میں ایک گندا نالہ عرصہ دراز سے گزرتاہے جس کے ذریعے گاؤں کے گندے پانی کا نکاس ہوتا ہے ،چار سال سے مشتاق نامی شخص نے نالہ بندکر رکھا ہے جس وجہ سے پانی گاؤں میں پھیل رہا ہے اورلوگوں کامسجد جانااورقبرستان پہنچنا مشکل ہو چکا ہے ،سکولوں میں بچے بھی کھیتوں سے گزر کر جا تے ہیں، اہل دیہہ کامسئلہ حل نہ کیاگیاتو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دینگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں