ورکر یونین کاگیپکو ٹاؤن 24کروڑ کی کرپشن بے نقاب کرنیکااعلان

ورکر یونین کاگیپکو ٹاؤن 24کروڑ کی کرپشن بے نقاب کرنیکااعلان

گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے من پسند فیصلوں کیخلاف تحریک چلانے کا بھی فیصلہ ،ملازمین کے حقوق کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے :خورشیداحمد،ولی الرحمان

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گیپکو ورکر یونین کے جلسہ میں گیپکو ملازمین نے پاور شو کامظاہرہ کرتے ہوے ریفرنڈم کے بعد گیپکو ٹاؤن میں ہونے والی 24کروڑ روپے کی کرپشن بے نقاب کرنے کا اعلان کردیا جبکہ گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کے من پسند فیصلوں کے خلاف تحریک چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ،جلسہ میں پیغام یونین کے بیشتر عہدیداروں نے گیپکو ورکرز یونین میں شمولیت اختیار کرلی ،گزشتہ روز چند اقلعہ لو ن چائنہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے واپڈاہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل خورشید احمد ،ریجنل چیئرمین ولی الرحمان خان اور دیگر نے کہا کہ جلسہ میں گیپکو ملازمین کے جم غفیر نے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ گیپکو ورکرز یونین ہی حقیقی مزدوروں کی جماعت ہے ،گیپکو ملازمین کو موٹرسائیکل کی فراہمی یقینی بنادی گئی ہے ،گیپکو ملازمین کے حقوق کی بحالی کیلئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ لیبر ایشو پر سازش کرنے والے افسروں کا بھی محاسبہ کریں گے ،گیپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز ذاتی مفادات کی تکمیل میں مصروف ہیں ،مزدوروں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے پر چیف ایگزیکٹو جام محمد ایوب اور دیگر افسروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،گیپکو کے ریفرنڈم میں گیپکو ورکرز یونین بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ،جلسہ میں گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،گجرات ،حافظ آباد ،منڈی بہاؤ الدین ،نارووال سے پانچ ہزار سے زائد عہدیداروں اور ملازمین نے شرکت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں