ایس اے حمید کا سٹی فلائی اوور کے نیچے پلرز پربنائے نقش و نگارکا معائنہ

ایس اے حمید کا سٹی فلائی اوور کے  نیچے پلرز پربنائے نقش و نگارکا معائنہ

پی ایچ اے کی جانب سے شہر کوخوبصورت بنانے کیلئے سٹی فلائی اوور کے نیچے پلرز پر نقش و نگا ربنانے کا کام تیزی سے جاری ہے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )مختلف ثقافتی رنگوں سے مزین ڈیزائن بنانے سے شہریوں کو دیدہ زیب نظارہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔فلائی اوور کے نیچے پلرز پرسیاسی، مذہبی اور مختلف کمپنیوں کے اشتہارات کی بھر مار کے باعث ان کا حسن مانند پڑ چکاتھا،اِن پلرز پر خوبصورت نقش و نگاربن جانے سے شہر کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ ہوگا۔اِن خیالات کا اظہار چیئرمین پی ایچ اے ایس اے حمید نے سٹی فلائی اوور کے نیچے موجود پلرز پربنائے جانیوالے خوبصورت نقش و نگارکا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں