ڈپٹی کمشنرکاسبزی وپھل منڈی کھیالی کادورہ ،نیلامی کاجائزہ

 ڈپٹی کمشنرکاسبزی وپھل منڈی کھیالی کادورہ ،نیلامی کاجائزہ

اشیا کی ترسیل و قیمتوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائیگی:افضال دانش

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہا ہے کہ سبزی و پھل منڈی سے دکاندار اور صارفین تک پہنچنے والی اشیاء کی ترسیل و قیمتوں کی کڑی نگرانی جاری رکھی جائے گی، ضلعی انتظامیہ پولیس سے مل کر ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کیخلاف عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی ، ،ان خیالات کااظہارانہوں نے علی الصبح سبزی و پھل منڈی کھیالی کا دورہ کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے پھلوں اور سبزیوں کی نیلامی / بولی کا جائزہ لیا، کسان پلیٹ فارم کا بھی معائنہ کیا۔ پھلوں اورسبزیوں کی طلب کے مطابق رسد کے حوالے سے مارکیٹ کمیٹی حکام سے بریفنگ لی جبکہ منڈی میں پھٹریا شاپس کا معائنہ کیا، قیمتوں کو چیک کیا اور مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے پھٹریاکی ریگولیشن کے حوالے سے کئے گئے اقدامات جائزہ لیا اور تمام ریڑھیوں، دکانوں اور پھٹریا شاپس پر بڑے سائز میں نرخ نامے آویزاں کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں