گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خواتین کی محفل میلاد کاانعقاد

  گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خواتین کی محفل میلاد کاانعقاد

نبی کریم ؐکی تعلیمات اور کردار پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے :بیگم کمشنر کاخطاب

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) بیگم کمشنر گوجرانوالہ نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت سے بڑھ کر خو شی کا کو ئی دن نہیں ہو سکتا ہے اور آپ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشیاں منانے کابہترین طریقہ اسوہ رسول ؐ کی پیروری ہے ، انہوں نے کہا کہ بالخصوص خواتین کے حقوق اور عزت و احترام کے سلسلہ میں آقا کریم صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات اور کردار پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے جس کی روشنی میں دنیا کی ہر عورت اپنے مسائل کابہترین حل ڈھونڈ سکتی ہے ،انہوں نے ان خیالات کااظہار گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام خواتین کی محفل میلاد کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا، ریذیڈنٹ ڈائر یکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل ڈاکٹر عبدالحلیم ’ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمسہ گیلا نی ’ اعجاز حسین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے محفل میلاد میں شر کت کی- بیگم کمشنر نے کہاکہ ہماری خوش بختی ہے کہ سرکاری سطح پربھی میلاد مصطفیؐ اتنی دھوم دھام اور شان وشوکت سے منایا جا رہا ہے ،محفل میلاد میں شریک خواتین نے خوب صورت انداز میں تلاوت ’ نعت اور درود وسلام کے گلہائے عقیدت پیش کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں