گوجرانوالہ میں 4 احساس فری لنگر خانے قائم کئے جائینگے

گوجرانوالہ میں 4 احساس فری لنگر خانے قائم کئے جائینگے

لنگر خانے سول ہسپتال اور ان مقامات پر ہونگے جہاں زیادہ مستحق افراد مستفید ہوسکیں

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے کہا ہے کہ وزیراعظمٰ عمران خان کے غریب دوست فلاحی منصوبے \\\'\\\'احساس کفالت\\\'\\\' پروگرام کے تحت سیلانی ویلفیئرٹرسٹ کی معاونت سے ضلع گوجرانوالہ میں 4 احساس فری دسترخواں/ لنگر خانے قائم کئے جائیں گے ، فری احساس لنگر خانے سول ہسپتال سمیت ان مقامات پرقائم ہونگے جہاں زیادہ سے زیادہ مستحق افراد مستفید ہوسکیں، احساس کفالت پروگرام کے نمائندہ آفیسر محمد عمر اورسیلانی ٹرسٹ کے ایڈمن آفیسر شرجیل ریاض نے ڈپٹی کمشنردفتر کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر دانش افضال کو پراجیکٹ بارے بریفنگ دی ،وفد نے بعدازاں ایم ایس ڈاکٹر فضل الرحمن کے ہمراہ سول ہسپتال پناہ گاہ کا دورہ کیا، اس کے علاوہ وفد نے اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز شبیرحسین بٹ کے ہمراہ لاری اڈا پناہ گاہ کا بھی دورہ کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں