ضلعی اوور سیز کمیٹی کا اجلاس ، ویڈیو لنک سے شکایات کوسناگیا

 ضلعی اوور سیز کمیٹی کا اجلاس ، ویڈیو لنک سے شکایات کوسناگیا

باؤنس چیک دینے پر فراڈ کا مقدمہ کرانے ، تفتیشی افسر تبدیل کرنیکی منظوری

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر دفتر میں ضلعی اوور سیز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)حسین احمد رضا، چیئرمین اوور سیز پاکستانیز کمیٹی عاطف افتخار چیمہ، ممبر اوورسیز کمیٹی مہر محمد بلال، ڈی ایس پی لیگل محمدنواز اوردیگرنے شرکت کی ، سمندر پار پاکستانیوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنی شکایات بارے ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی ممبران کو بتایا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) حسین احمد رضا نے کہا کہ کیسز کو کمیٹی کی سطح پر حل کرنے سے قبل فریقین کو ثبوت پیش کرنے کاپورا موقع دیا جاتا ہے تا کہ اس بات یقینی بنایا جائے کہ کسی فردکی حق تلفی نہ ہو اور حق اصل حقداران تک پہنچایا جا سکے ، اجلاس میں سائلین کی طرف سے سوئی گیس کنکشنز، فراڈ اور محکموں سے متعلق شکایات پر فریقین کو سنا گیا، باؤنس چیک دینے پر ملزم کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کرانے کی منظوری دی گئی، ایک اور کاروباری شراکت کے کیس میں سائل کی درخواست پر تفتیشی آفیسر تبدیل کرنے کی بھی منظوری دی گئی،اجلاس کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاگیاکہ ضلعی اوور سیز پاکستانیز کمیٹی کواب تک ڈیش بور ڈ پر887کیسز موصول ہو ئے جس میں سے 792کیسز نمٹا دیئے گئے جبکہ 93 درخواستوں پر محکمانہ کارروائی جاری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں