پاٹری مینو فیکچرز گجرات ، گوجرانوالہ کو یکجا کرنے کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان پاٹری مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صدر چودھری ضمن اقبال کی صدارت میں ہوا
گجرات(نامہ نگار، سٹی رپورٹر )جس میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پاٹری مینو فیکچرز نے پاکستان پاٹری مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کی ممبر شپ حاصل کی اور گجرات ، گوجرانوالہ کو یکجا کرنے کا اعلان کیا گیا اور متحد ہو کر اپنے مسائل حل کرنے کا عہد کیا گیا۔ اجلاس میں سابق اورموجودہ عہدیداروں نے شرکت کی ۔