درگاہ ابوالبیان ماڈل ٹاؤن سے مشعل بردار جلوس
عالمی اداہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام جشن میلادالنبی ﷺکے سلسلہ میں درگاہ ابوالبیان ماڈل ٹاؤن سے سالانہ مشعل بردار جلوس کا انعقاد کیاگیا
گوجرانوالہ (نیوز رپور ٹر)جانشین ابوالبیان صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی کی قیادت میں نکلنے والے جلوس میں برقی قمقموں اور مشعلوں سے مزین گاڑیوں، موٹرسائیکلوں سواروں اور پیدل افراد پر مشتمل ہزاروں فرزندان اسلام شریک ہوئے۔ ، درگاہ ابوالبیان ماڈل ٹاؤن سے شروع ہونے والا مشعل بردار جلوس نگار پھاٹک پر پہنچا اور شرکاء کا جگہ جگہ پرتپاک استقبال کیاگیا ،پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ زائرین نے مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔جانشین ابوالبیان صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماہ ربیع الاول خوشیوں مسرتوں کا پیغام ہے ، اس ماہ مبارک میں اللہ رب العزت نے اپنے محبوب اور دوجہانوں کے سردارکوبنی نوع انسان کیلئے اصلاح وفلاح کا مرکز ومحور بناکر بھیجا ، آپ ﷺ کی آمد کی خوشیاں منانا ہر بندہ مومن کا حق اور ایمانی فریضہ ہے ۔