پیپلزپارٹی کی بجلی ،گیس وپٹرول کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف ریلی

پیپلزپارٹی کی بجلی ،گیس وپٹرول  کی بڑھتی قیمتوں کیخلاف ریلی

پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام مہنگائی، بجلی وگیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے خلاف ریلی نکالی گئی

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)جس کی قیادت چودھری اعجاز احمد سماں اورچودھری ارشاد اللہ سندھو نے کی ،ریلی جی ٹی روڈ لاری اڈا سے شروع ہو کر پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی۔،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا کر ظالمانہ اقدام کیا ہے ، اس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ،لوگ پہلے ہی غربت مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ آکر بچوں سمیت اجتماعی خودکشیاں کر ر ہے ہیں ،نااہلی کے باعث حکومت فوری طورپر مستعفی ہواورنئے الیکشن کرائے جائیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں