سی پی اوکی جامع مسجد مرکزاقصیٰ کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے
سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے جامع مسجد مرکزاقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدکھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے جامع مسجد مرکزاقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعدکھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور خطاب کر تے ہوئے کہاکہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کوکم کرکے نہ صرف انصاف کے تقاضے پورے کرنا ہے بلکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بھی بنانا ہے ۔