پھالیہ:اردل روم کا انعقاد ،2پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

پھالیہ:اردل روم کا انعقاد ،2پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

اہلکاروں کی ایک ایک سال کی سروس ضبط 16اہلکاروں کو سنشور کی سزائیں

پھالیہ( نامہ نگار )ڈ سٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نے اردل روم کا انعقاد کیا جس میں غفلت، لاپرواہی ناقص کارکردگی سمیت مختلف الزامات پر2اہلکار وں کو نوکری سے فارغ 6 اہلکاروں کی ایک ایک سال کی سروس ضبط 16 اہلکاروں کو سنشور کی سزائیں دی گئیں اور 45 اہلکاروں کو جرمانے کر کے 2 کی ترقی روک دی گئی اور اردل روم میں 19 پولیس اہلکاروں کو وارننگ جاری کی گئی ، ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کا کہنا تھا کہ تمام اہلکار خدمت خلق کے جذبہ سے فرائض سرانجام دیں، فرائض میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں