جلالپوربھٹیاں:بھتہ مانگنے پر طلبہ کا پو لیس کیخلاف احتجاج

جلالپوربھٹیاں:بھتہ مانگنے  پر طلبہ کا پو لیس کیخلاف احتجاج

پولیس ملازمین کی جانب سے سٹوڈنٹس سے بھتہ مانگنے اور تشدد کیخلاف طلبہ روڈ بلاک کر کے سراپا احتجاج بن گئے

جلالپوربھٹیاں(نامہ نگار )ابوسفیان اور اسکے دوست موٹر سائیکل ٹھیک کرا رہے تھے کہ پولیس ملازمین صفدرعلی،ناصر اور مختار احمد نے انکو دھر لیا اور تلاشی لی ،کچھ نہ ملنے پر5ہزارروپے مانگنے شروع کردئیے ، رقم نہ ملنے پر ایک طالبعلم کو زبردستی تھانے لئے گئے ،رات گئے طلبہ تنظیم نے مین لاری اڈا چوک بلاک کرکے پولیس کیخلاف نعرے بازی کی ،ایس ایچ او خالد خان کے موقع پر پہنچنے پر طالبعلم کورہا کردیا گیا اور پولیس ملازمین کیخلاف ایکشن کی یقین دہانی پر احتجا ختم کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں