قلعہ دیدار سنگھ:ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ،2 بچوں کا باپ جاں بحق
تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے شہری کو کچل دیا
قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)حافظ آباد کا رہائشی 2 بچوں کا باپ تجمل انصاری اپنے سسرال قلعہ دیدار سنگھ محلہ محمد پورہ آیا ہوا تھا اور برادر نسبتی کی منگنی کرنے ہم زلف کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بوتالہ جھنڈا سنگھ جا رہا تھا کہ تاج میرج ہال کے سامنے سے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر ہو گئی ،تجمل حسین موقع پر چل بسا ،زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔