ڈاکٹرقدیرپاکستانی قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہینگے :امیر حمزہ سانسی
تحریک انصاف سٹی کے کوآرڈینیٹر چودھری امیر حمزہ سانسی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قوم کا اصل سرمایہ تھے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) جوپاکستانی قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا انتہائی اہم کردار تھا اورانہوں نے پاکستان کا دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا،ہماری آنے والی نسلیں بھی ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ممنون رہیں گی، اﷲ ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔