پی ٹی آئی گوجرانوالہ اورکمشنرالیون میں کرکٹ میچ 22 اکتوبر کو کھیلا جائیگا
تحریک انصاف گوجرانوالہ اور کمشنر الیون کے درمیان ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 22 اکتوبر کو جناح سٹیڈم گوجرانوالہ میں کھیلا جائے گا
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) کمشنر الیون کرکٹ ٹیم کی قیادت پی ایس او کمشنر ندیم حسین بٹ اور تحریک انصاف کرکٹ ٹیم کی قیادت ضلعی جنرل سیکرٹری نعمان اﷲ چٹھہ کریں گے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئر ملک ریاست اعوان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر اور تنظیمی عہدیدار ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔