رکشہ کی کارکوٹکر،نقصان کے ازالہ کہنے پرکارسواراوروالدہ پرتشدد

رکشہ کی کارکوٹکر،نقصان کے ازالہ  کہنے پرکارسواراوروالدہ پرتشدد

لوڈر رکشہ کی کار کو ٹکر ،نقصان کے ازالہ کا مطالبہ کرنے پر کار سوار اوراس کی والدہ کو تشدد کانشانہ بنادیاگیا

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)تھانہ سبزی منڈی پولیس کو ہاشم سکنہ زیروپوائنٹ نے درخواست دی کہ گزشتہ روز وہ کار پر اپنی والدہ کے ہمراہ جارہا تھا کہ کنگنی والابائی پاس کے قریب لوڈر رکشہ میں سوار6 افراد نے گاڑی کو ٹکر ماردی،نقصان کاازالہ کرنے کاکہا تو لوڈر رکشہ میں سوار ملزموں نے جھگڑا شروع کردیا ،معمر والدہ کو تشدد کا نشانہ بنادیا ، ہاتھ سے طلائی انگوٹھی بھی اتار لی ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں