پنجاب کالج وزیر آ باد کی طالبات بورڈ میں نمایاں پوزیشن

پنجاب کالج وزیر آ باد کی طالبات  بورڈ میں نمایاں پوزیشن

پنجاب کالج کی طالبہ منال منور نے گوجرانوالہ بورڈ میں آئی سی ایس گرلز میں 1100 میں سے 1098 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ پنجاب کالج کی ہی سندس ماجد نے ایف ایس سی پری میڈیکل گرلز میں 1096 نمبر کے ساتھ تھرڈ پوزیشن لی

وزیرآباد(نا مہ نگار )پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر حافظ آصف عثمانی نے پوزیشن ہولڈرز طالبات کو سرٹیفکیٹ اور گلدستے پیش کئے ۔ پرنسپل نے کہا کہ پنجاب کالج نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کی روایت کو برقرار رکھا ، بہترین تعلیم و تربیت ہی ہمارا طرہ امتیاز ہے جس کی وجہ سے والدین اور بچے پنجاب کالج کو ہی پہلی ترجیح سمجھتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں