حکومتی اقدامات سے ٹیکس ریو نیو میں اضافہ ہو رہا :عثمان ڈار

حکومتی اقدامات سے ٹیکس ریو نیو میں اضافہ ہو رہا :عثمان ڈار

سیالکوٹ میں ایک اور ترقیاتی منصوبہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری کے نام

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا )وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانا ن عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کی ٹیکس ریونیو میں اضافے کیلئے کوششیں جاری ہیں ،سیالکوٹ میں ٹیکس دہندگان کی حوصلہ افزائی کیلئے جاری منفرد مہم کے زبردست نتائج مل رہے ہیں،سیالکوٹ میں ایک اور ترقیاتی منصوبہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری کے نام کر دیا گیا،کلین اینڈ گرین منصوبے کے تحت شہر میں 2 کروڑ روپے کی لاگت سے پارک کا افتتاح کر دیا گیا۔پارک کا افتتاح شہر کے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے شہری محمد داؤد نے کیا،منصوبے پر عثمان ڈار کے بجائے ٹیکس پیئر محمد داؤ د کا نام درج کیا گیا ہے ۔حکومتی سطح پر ٹیکس پیئرز کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے ۔ عثمان ڈارنے مزید کہا کہ حکومتی اقدامات کی نتیجے میں ریکارڈ ٹیکس محصولات جمع ہوئے ہیں،سیالکوٹ میں 20 ارب روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی، سیوریج سسٹم، گرین پارکس، ٹریفک ری انجینئرنگ اور شہر کی ماسٹر پلاننگ پر کام ہو رہا ہے ،بڑے پیمانے پر فنڈز کے اجرا پر وزیراعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے شکر گزار ہیں۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چودھری محمد اخلاق سمیت صنعتکار اور شہری بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں