حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی :پیپلزپارٹی

 حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی :پیپلزپارٹی

آئی ایم ایف کے حکم پرخون چوساجارہا، عوام باہر نکلنے پر مجبور :اعجازسماں ،صغیربٹ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) پٹرول و بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے حکومت کی نا اہلی سامنے آچکی ،حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اعجاز سماں اورسٹی سیکرٹری اطلاعات صغیر بٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں اس وقت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں ، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہیں۔ حکومتی ناکامی کے باعث ملکی معیشت دن بدن نیچے جا رہی ہے ، صنعتیں بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے ۔آئی ایم ایف کے حُکم پر حکومت عوام کا خُون چوس رہی ہے ۔ حکومتی وزراء پریس کانفرنس کر کے ابھی بھی پٹرول کی قیمت کم ہونے کا کہہ رہے ، اب اس حکومت کا گھر جانا ٹھہر گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں