جے یوآئی یوتھ کاپٹرول قیمتوں اوربیروزگاری کیخلاف احتجاج

جے یوآئی یوتھ کاپٹرول قیمتوں اوربیروزگاری کیخلاف احتجاج

ریاست مدینہ کے نام پر دھوکا دیا گیا،حکومت سے جان چھڑانے کاوقت آگیا:رہنما

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )جماعت اسلامی یوتھ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بیروزگاری کے خلاف شیرانوالہ باغ جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت ضلعی صدر بشارت علی صدیقی ،حافظ حمید الدین اعوان اوردیگرنے کی ،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بشارت علی صدیقی اور حافظ حمید الدین اعوان نے کہا کہ حکومت نے مہینے میں دو دفعہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام پر پٹرول بم برسایاہے جو ظلم کی انتہاہے کیونکہ جب پٹرول کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہر چیز کے ریٹ بڑھ جاتے ہیں جس سے غریب آدمی بری طرح متاثر ہوتا ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ اس نا اہل حکومت سے جان چھڑائی جائے کیونکہ ریاست مدینہ کے نام پر پاکستانی قوم کو دھوکا دیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں