نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- وزیراعظم عمران خان گرین لائن کاافتتاح کریں گے،اسدعمر
  • بریکنگ :- کراچی کادیرینہ مطالبہ مردم شماری رہاہے،اسدعمر
  • بریکنگ :- وزیراعظم نےفیصلہ کیاہر 5 سال بعدمردم شماری کرائی جائےگی،اسدعمر
  • بریکنگ :- دسمبر2022 میں مردم شماری مکمل کردی جائےگی،اسدعمر
  • بریکنگ :- وفاق کی معاونت سےکراچی کی ترقی کاسفرشروع ہوچکاہے،اسدعمر
  • بریکنگ :- سندھ حکومت نےمقامی حکومتوں سےاختیارات چھین لیےہیں،اسدعمر
  • بریکنگ :- سندھ حکومت کےنئےنظام کومستردکرتےہیں،اسدعمر
  • بریکنگ :- سندھ حکومت نےجعلی مقامی حکومت کااعلان کیا،اسدعمر
  • بریکنگ :- سندھ کےعوام کےساتھ ظلم برداشت نہیں کیاجائےگا،اسدعمر
  • بریکنگ :- کراچی ترقی کرےگا تو پاکستان ترقی کرےگا،اسدعمر
  • بریکنگ :- آئندہ 2 ہفتےمیں وزیراعظم کراچی کادورہ کریں گے،اسدعمر
Coronavirus Updates

سنٹرل جیل میں عشرہ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے محفل میلاد

سنٹرل جیل میں عشرہ رحمت اللعالمین کی مناسبت سے محفل میلاد

دنیا اخبار

دنیا کی تمام تکالیف و مصائب اور قید و بند کی صعوبتیں عارضی ہیں :کمشنر

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر ذوالفقار احمد گھمن نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے ہیں اور بالخصوص اسیران ’غریبوں’ مسکینو ں اور بے سہارا افراد کیلئے آپ ﷺ سراپا رحمت اور عفو و درگزر کا کامل نمونہ ہیں، دنیا کی تمام تکالیف و مصائب اور قید و بند کی صعوبتیں عارضی ہیں جو ہمارے گناہوں کا کفارہ ہیں اور ہمیں مصیبت اور تکلیف کا حوصلہ سے مقابلہ کرنے کا درس بھی دیتی ہیں، ان خیالات کا اظہارانہوں نے سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں عشرہ رحمت ا للعالمین کی مناسبت سے منعقدہ محفل میلاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،کمشنر نے مزید کہا کہ اسوہ رسول ﷺ کی پیروی میں ہی ہماری دنیاوی اور اخروی کامیابی ہے اور اسیران جیل بھی دوران اسیری نہ صرف اﷲ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کرتے ہیں بلکہ اپنے کردار کواسلامی تعلیمات سے ہم آہنگ بنائیں تاکہ رہائی کے بعد وہ قانون پسند شریف اور پر امن ذمہ داری شہری کے طور پر اپنی زندگی گزار سکیں،تقریب سے جیل سپرنٹنڈنٹ نے بھی خطاب کیاجبکہ کمشنر نے قیدیوں میں تحائف بھی تقسیم کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں