حافظ آباد:مہنگائی کیخلاف پی پی کی ریلی ،بھوک ہڑتالی کیمپ

حافظ آباد:مہنگائی کیخلاف پی پی کی ریلی ،بھوک ہڑتالی کیمپ

نا اہل حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پہنچا دیا ،عوام میدان میں نکلیں :وزیر اعوان

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر ملک وزیرا عوان کی قیادت میں مہنگائی کے خلاف کسوکی روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی ،بعدازاں کارکنوں نے پریس کلب کے سامنے پہنچ کر بھوک ہڑتال کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ کارکنوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کو جینے دیں، بڑھتی مہنگائی نے انکی زندگی کو اجیرن کردیا ہے ۔ ملک وزیر اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران پاکستان کی تاریخ کے نااہل ترین حکمران ہیں جنہوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پہنچادیا ہے ، پیپلز پارٹی کے قیادت ہی ملک کو تمام بحرانوں سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکتی ہے ،عوام کو چاہیے کہ وہ اب موجودہ حکمرانو ں کے مظالم کیخلاف میدان میں نکل آئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں