پنڈی بھٹیاں:بجلی کے زرعی صارفین زائد بلنگ سے پر یشان

پنڈی بھٹیاں:بجلی کے زرعی صارفین زائد بلنگ سے پر یشان

میٹر کی تصویر لینے کے بجا ئے اندازے سے زمینداروں کو ریڈ نگ ڈالی جانے لگی , حکام اوور بلنگ روکنے کیلئے اقدامات ،ذمہ داروں کیخلاف کاررو ائی کریں :متاثرین

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار )گیپکو سب ڈویژن کے اہلکاروں نے زرعی صارفین کو مشکل میں ڈال دیا ، زرعی موٹروں پر نصب میٹرز کی ریڈنگ لینے کے بجائے انداز ے سے بل بھیجے جانے لگے ، بل پر ریڈنگ کی تصویر نہ ہونے سے صارفین کو بل درست کرانے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق گیپکو اہلکاروں نے دیہات میں اکثر زمینداروں کیساتھ مک مکا کیا ہوا ہے جو بجلی چوری کرتے ہیں ،دیہات میں چھاپہ مار ٹیم جاتی ہی نہیں اگر جائے بھی تو اہلکار زمینداروں کو پہلے ہی آگاہ کر دیتے ہیں تاکہ وہ بجلی چوری والا میٹر اتار دیں ۔ بجلی چوری کا بوجھ دوسرے صارفین پر ڈال دیا جاتا ہے ۔گائو ں دلیکی کے رہائشی عامر نامی زمیندار کی موٹروں پر دو میٹر لگے ہوئے ہیں جن کو اندازے سے چار ،چار ہزار یونٹ ڈال کر اوور بل بھیج دیا گیا ہے ۔ متاثرہ زمیندار کا کہنا ہے چاول کی فصل کا ریٹ کم ہے ،زرعی ادویات اور کھادیں مہنگی لے کر فصل تیار کی ہے ، گیپکو نے ریڈنگ سے زائد بل بھیج کر رہی سہی کسر نکال دی ہے ۔ متاثرین نے ایس ڈی او گیپکو پنڈی بھٹیاں سے گزارش کی ہے کہ نوٹس لیکر ذمہ داروں کیخلاف کا رروا ئی کی جا ئے اور اووربلنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جا ئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں