میئر , ڈپٹی میئرز نے دوبارہ چارج سنبھال لیا , تمام یوسیز اور چیئرمینوں کی بحالی کیلئے مراسلہ ارسال

میئر , ڈپٹی میئرز نے دوبارہ چارج سنبھال لیا , تمام یوسیز اور چیئرمینوں کی بحالی کیلئے مراسلہ ارسال

کمشنر سے کارپوریشن کی گاڑی واپس مانگ لی گئی ،بعض ملازمین کو تبدیل کرنے کے احکامات ،افسروں و ملازمین کو روزانہ صبح9سے دوپہر 2بجے تک حاضری یقینی بنانے کی ہدایت ، حکومتی ادارے تاحال خاموش

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) عدالتی احکامات کے بعد میٹروپولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ میں ن لیگ کے منتخب میئر ،ڈپٹی میئرز نے دوبارہ چار ج سنبھال لیا اورکارپوریشن کی حدود میں شامل تمام یونین کونسلوں اور چیئرمینوں کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے مراسلہ ارسال کردیا جبکہ کمشنر سے کارپوریشن کی گاڑی واپس مانگ لی گئی ، اسکے علاوہ بعض ملازمین کو تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے جبکہ حکومتی اداروں نے تاحال خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ، گزشتہ روز ن لیگ کے میئر شیخ ثروت اکرام ،ڈپٹی میئرز سلمان خالد پومی بٹ اوررانا مقصود وغیرہ نے دوبارہ بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ کارپوریشن دفتر جاکر چارج سنبھالا اور بطور میئر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کو لیٹر ارسال کرتے ہوئے تمام یوسیز اور چیئرمینوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا،اس کے علاوہ آفس آرڈر جاری کرتے ہوئے تمام افسروں و ملازمین کو ہدایت جاری کی گئی کہ وہ روزانہ صبح9سے دوپہر 2بجے تک حاضری یقینی بنائیں، اسکے علاوہ میئر نے جونیئر کلرک اور دیگر ملازمین کی تعیناتی کے بھی احکامات جاری کردیئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں