عمران خان مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے :اعجاز چودھری

عمران خان مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے :اعجاز چودھری

اپوزیشن کی سیاست بُری طرح پٹ چکی،ناکام جلسیوں کا ریکارڈ قائم کیا جا رہا , فیصل آباد جلسہ میں مریم نے اخلاقیات سے گری گفتگو کی:کنونشن سے خطاب

پسرور(تحصیل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پسرور کے صدر سابق ایم پی اے منور علی گل کی جانب سے اپنے ڈیرے چڑڑ پر ورکز کنونشن کا انعقادکیا گیا ،سینیٹر و صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب اعجاز احمد چودھری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی طاہر جاوید،ضلعی صدر ادریس چیمہ، سینئر رہنما چودھری سلیم بریار،میجر(ر)ظفر اللہ چٹھہ، مقبول گجر، منور حسین راں،چو دھری شاہ نواز، حیدر علی گل،بیرسٹر منصور سرور، رانالقمان قاضی،سیف منصور، انصر آفتاب وڑائچ،چودھری ممتاز باجوہ،دلپزیر بھٹی سمیت رہنمائوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سینیٹر اعجاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کی سیاست بُری طرح پٹ چکی ہے ، عوام نے کرپٹ مافیا کے جلسے میں شرکت نہ کرکے ان کے منہ پرزور دار طمانچہ مارا ہے ، اپوزیشن ناکام جلسیوں کا ریکارڈ قائم کررہی ہے ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ایشو بنا کر منفی سیاست کی جارہی ہے پوری دنیا میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں جس کا اثر پاکستان سمیت پوری دنیا پر ہو رہا ہے ،عمران خان ایماندار سچے پاکستانی ہیں وہ کبھی کرپٹ مافیا کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکیں گے ، ن لیگ سیاسی جماعت نہیں بلکہ ایک مافیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ فیصل آباد کے جلسہ میں مریم نواز نے اخلاقیات سے گری گفتگو کی، مریم نواز کی کوئی سیاسی تربیت نہیں، حکومت 5سال کی آئینی مدت پوری کرنے کیساتھ ساتھ مہنگائی پر بھی قابو پائے گی، عوامی خدمت کے حکومتی ویژن کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، وزیراعظم کو قوم کا وقار اور اخلاقی اقدار زیادہ عزیز ہیں جس کیلئے وہ اقتداربھی قربان کر نے سے دریغ نہیں کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں