ماڈل بازار پیپلز کالونی کے زیر اہتمام محفل میلاد کاانعقاد
عیدمیلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے بازار کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ماڈل بازار پیپلز کالونی کے زیر اہتمام محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ، جس میں شرکاء نے نعت رسول مقبول ﷺاور درودشریف پڑھنے کا اہتمام کیا،عیدمیلادالنبی ﷺ کی مناسبت سے ماڈل بازار کو برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔ محفل نعت میں ماڈل بازار کے ملازمین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مقررین نے سرور کائنات حضرت محمد ﷺ کی سیرت پر روشنی ڈالی،منیجر ماڈل بازار پیپلز کالونی میاں عامرنے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت محمدﷺ کی سیرت طیبہ کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہوکر ہی ہمارے معاشرے کا ہر فردپر سکون اور خوبصورت زندگی گزار سکتا ہے ۔