تتلے عالی میں70فیصد ترازو باٹ وپیمانے غیر قانونی
تتلے عالی میں70فیصد ترازو،باٹ وپیمانے غیر پاس شدہ ہیں ،صارفین کوروز مرہ استعمال کی اشیا وزن اور پیمائش میں کم ملنے لگیں
تتلے عالی(نامہ نگار)محکمہ لیبر اور انڈسٹریز کی مبینہ غفلت کے باعث دیہی علاقوں میں دکانداروں کے سالہا سال سے ترازو،باٹ،پیمانے غیر پاس شدہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، متعلقہ اداروں کی جانب سے چیکنگ نہ ہونے کی وجہ سے شہری پوری قیمت ادا کرنے کے باوجود کم چیز لے جانے پر مجبور ہیں۔