میونسپل کمیٹی وزیرآباد کے زیر اہتمام محفل نعت کا انعقاد

میونسپل کمیٹی وزیرآباد کے زیر  اہتمام محفل نعت کا انعقاد

ختم نبوت پرایمان کے بغیر کوئی مسلمان نہیں ہوسکتا، آپ ؐ کی زندگی تمام بنی نوع انسان کیلئے مشعل راہ ہے ، سرور کونین خاتم الانبیا رحمت دوجہاں ؐ کی ولادت باسعادت منانا امت کیلئے باعث مسرت ہے ، آپ ؐ کااسوہ حسنہ اورسیرت طیبہ دین ودنیا کے ہرمعاملے میں مشعل راہ ہے

وزیرآباد(نا مہ نگار) ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین ڈاکٹر آصف ہزاروی اوراسسٹنٹ کمشنر وزیر آباد رانا امجد محمود نے میونسپل کمیٹی وزیرآباد کے زیر اہتمام ہفتہ شان رحمت للعالمین ؐ کے سلسلہ میں محفل نعت کے موقع پر کیا۔اس موقع پر صدر پریس کلب افتخار احمد بٹ، سید شہباز بخاری،ڈاکٹر نثار احمد و دیگر بھی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں