سمبڑیال:ڈاکوئوں نے وکیل کو ساتھی سمیت لوٹ لیا

 سمبڑیال:ڈاکوئوں نے وکیل  کو ساتھی سمیت لوٹ لیا

ماڈل تھانہ کی حدود میں ڈاکوؤں نے کار سوار وکیل کو ساتھی سمیت لوٹ لیا

سمبڑیال(سٹی رپورٹر ) مظہر نذر اویس محلہ سلطان پورہ سے اپنے ساتھی فرخ جاوید کے ہمراہ گاڑی میں گھر جا رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے یرغمال بنا کر مظہر نذر اویس سے 35330روپے ، ATMکارڈز، شناختی کارڈ، پنجاب بار کونسل کا ممبر شپ کارڈ اور موبائل فون جبکہ فرخ جاوید سے 5ہزار ، ATMکارڈز، موبائل فون اور لائسنسی پسٹل چھین لیا اور فرار ہوگئے ۔کامونکے کے محلہ ورک ٹائون میں ڈاکو لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ،تھانہ سٹی کے علاقہ کے رہائشی اشرف ورک کے گھر دو ڈاکو گھس آئے اور گن پوائنٹ پر 5لاکھ روپے اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں