لدھیوالہ:مسلح شخص نے سکول جاتی 17 سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا
ساہنکے میں مسلح شخص نے ساتھیوں سے مل کر سکول جانے والی 17 سالہ طالبہ کو اغوا کر لیا
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار ) تھانہ لدھیوالہ کے علاقے ساہنکے کے رہائشی عمران کی بیٹی (ن) سکول جانے کیلئے گھر سے نکلی تو گاؤں کا ریاض ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کر لے گیا ۔ حیدر کالونی میں شائستہ بی بی اورکلثوم نے تین ساتھیوں سے ملکر محمد زمان کی 21 سالہ بیٹی (ص)کو گھر سے اغوا کر لیا ۔