وزیرآباد:اغوا ہو نیوالی 2 بہنیں کئی ماہ بعد گھر پہنچ گئیں

وزیرآباد:اغوا ہو نیوالی 2 بہنیں کئی ماہ بعد گھر پہنچ گئیں

لاہور میں فروخت کئے جانے کا انکشاف ، ملزم زیا دتی کا نشانہ بھی بناتے رہے

وزیرآباد(نامہ نگار)نواحی بستی قدرت آباد سے مبینہ طور پر اغوا ہونیوالی دو بہنیں کئی ماہ بعد گھر واپس پہنچ گئیں ،دونوں کو اغواکاروں نے لاہور میں فروخت کر دیا تھا،خواتین کو جنسی تشد د کانشانابنایا گیا،مدعی مقدمہ کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر سادہ کاغذات پر دستخط اور انگوٹھے بھی لئے گئے ۔ ایف آئی آر کے مطابق بستی قدرت آباد میں سجاد ارشد کے گھر میں قلعہ دیدار سنگھ کی فیملی رہائش پذیر تھی جنہوں نے مالک مکان سجاد ارشد کی بہنوں انعم شہزاد اور صغریٰ بی بی کو بازار جانے کے بہانے ساتھ لیا اور کیر ی ڈبہ میں بٹھا لیا جس میں 6 افرادپہلے سے موجود تھے ،مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم دونوں بہنوں کو اغوا کر کے لاہورلے گئے اور وہاں فروخت کردیا جہاں ملزم خواتین کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق مدعی سجاد ارشدسے سادہ کاغذات پر دستخط بھی کرائے گئے ۔ دونوں خواتین موقع پا کر اغوا کاروں کے چنگل سے نکل کر واپس گھر پہنچ گئیں،پو لیس نے تحقیقات شروع کردیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں