تتلے عالی:تیارلنگر کی دیگوں کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ

تتلے عالی:تیارلنگر کی دیگوں کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ

شہریوں نے سبیلیں لگانے کیلئے دیہی علاقوں سے ہزاروں من دودھ خرید لیا

تتلے عالی(نامہ نگار)نواحی علاقوں سے شہروں کو بھجوایا جانے والا دودھ مقامی لوگوں نے خرید لیا ، پکوائی100فیصد اور پکی پکائی دیگ کی قیمتوں میں25فیصد تک اضافہ ہوگیا۔ آج12ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں سبیل لگانے کیلئے تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں سے ہزاروں من دودھ خرید کر ایڈوانس ادائیگی کر دی ہے جس کی وجہ سے دودھ شہروں کو سپلائی نہیں ہو سکے گا۔مکینوں نے لنگر کیلئے بریانی،حلیم،قورمہ،کھیر کی دیگوں کی پکوائی کیلئے مقامی پکوان سنٹروں پر بھی ایڈوانس بکنگ کرا دی ۔رش اور مہنگائی کی وجہ سے پکوان سنٹروں پر بھی پکی پکائی دیگ کی قیمتوں میں25فیصد جبکہ مزدوری پکوائی600سے بڑھا کر1200روپے کر دی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں